ابنا: ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں سے ایک قدم آگے رہنے میں کامیاب رہے ہيں۔انھوں نے کہا کہ قومی اقتدار تعمیر کئے جانے کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ قومی معیشت، اندرونی اتحاد اور خارجہ پالیسی، ایمان و محرکات اور مضبوط اتحاد کے ساتھ مستحکم بنائی جائے اور ایسی ہی صورت میں قوم کامیاب رہتی ہے۔
.......
/169